تلنگانہ ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحان کے نتائج کی تاریخ کا اعلان

حیدرآباد: تلنگانہ دسویں جماعت کے ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کل یعنی 25 جون کو دوپہر 3 بجے جاری کئے جائیں گے۔یہ نتائج ڈائریکٹر آف اسکول ایجوکیشن کے دفتر میں محکمہ تعلیمات کے ڈائرکٹر نوین نکولاس جاری کریں گے۔
نتائج جاری ہوتے ہی طلبہ سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے اپنے مارکس میمو ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔یہ امتحانات 5 جون سے 12 جون تک تلنگانہ بھر میں سخت انتظامات کے تحت منعقد کیے گئے تھے۔
وہ طلبہ جنہوں نے ریگولر امتحانات میں کامیابی حاصل نہیں کی تھی یا اپنے نمبرس بہتر کرنا چاہتے تھے انہوں نے ان امتحانات میں حصہ لیا تھا۔امتحانات مکمل ہونے کے چند ہی دنوں میں محکمہ تعلیم نے تیزی سے جانچ کا عمل مکمل کر لیا ہے اور کل دوپہر 3 بجے نتائج جاری کئے جارہے ہیں۔
محکمہ تعلیمات کے حکام نے تمام دسویں جماعت کے سپلیمنٹری امتحان دینے والے طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کل دوپہر 3 بجے کے بعد اپنے نتائج چیک کریں۔




