ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے سینٹر صحافی نظام آباد محمد یوسف الدین خان کو اعزاز

حیدرآباد 19/ اگست (پریس نوٹ)ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد کی جانب سے منعقدہ آل انڈیا چار مینار انڈیپینڈینس ایگزیبیشن اردو گھر مغل پورہ حیدرآباد میں قدیم ترین سکوں اور کاغذی کرنسی و پینٹنگز (خطاطی) کا 15/اگست تا 17اگسٹ عظیم الشان پیمانے کامیاب انعقاد عمل لایا گیا نمائیش کی اختتامی تقریب کے موقع ضلع نظام آباد کے سینئر صحافی محمد یوسف الدین خان سینئر جرنلسٹ ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس نظام آباد, روزنامہ آئینہ نظامآباد ، نمایندہ اردو لیکس کو ان کی طویل صحافتی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اعزاز سے نوازا گیا
ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد کے صدر ڈاکٹر صمد عثمانی ،سید قدیر اللہ قادری ، محمد سراج الدین ڈائریکٹر نے ضلع نظام آباد آل انڈیا چارمینار انڈیپنڈنٹس ایگزیبیشن اعزاز کے لئے منتخب کیا ہے محمد یوسف الدین خان نے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد کی جانب سے انہیں اعزاز کے لئے منتخب کئے جانے پر سوسائٹی کے عہدیداروں سے اظہار تشکر کیا محمد یوسف الدین خان کو اے پی جے عبدالکلام سوسائٹی کی جانب سے اعزاز سے نوازے جانے پر ایڈیٹر انچیف اردو لیکس انڈیا حیدرآباد، مولانا شیخ اسماعیل عارفی خطیب و امام موتی مسجد ، نعمان احمد ایڈیٹر روزنامہ آئینہ نظامآباد ، ایم اے وحید رومانی میڈیا اسٹار، شیخ علی صابری صدر فیض العلوم سوسائٹی ، نوید اقبال صدر ضلع اقلیتی سیل بی آر ایس
پارٹی ، مرزا افضل بیگ تیجان صدر صدائے اردو سوسائٹی ، ممتاز احمد پرنسپل گولڈن جوبلی گرلز جونیئر کالج ، ،این ایم کے گروپ ، عمر فاروق سینئر جرنلسٹ (حیدرآباد)سید نجیب علی ایڈوکیٹ سینئر قائد کانگریس ، عبد اللہ کوثر ، سید احمد پریمی (حال مقیم امریکہ)ذیشان علی زاہد عزیز واقارب ، دوست احباب نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا