جنرل نیوز
قرآن مجید کے سورتوں کی فضیلت و تاثیر۔ کتاب کی رسم اجراء

حیدرآباد ۔ جناب نواب سید عباس علی خان صاحب حسینی کوٹھی کی جانب سے آقا مہدی مہدوی پور کی وداعی اور نۓ نمایندہ ولی فقیہ کے استقبالیہ میں حجۃ الاسلام مولانا ڈاکٹر شبیر شیرازی حیدرآباد کی نئی کتاب "قرآن مجید کی سوروں کی فضیلت اور تاثیر” کی تقریب رونمائی حسینی کوٹھی، حیدرآباد میں منعقد ہوئی۔
اس موقع پر حجۃ الاسلام و المسلمین آقا مہدی مہدوی پور اور حجۃ الاسلام و المسلمین آقا عبدالمجید حکیم الٰہی نمایندہ محترم ولی فقیہ،ہندوستان اور آقا شاہرخی قونصلیٹ جنرل آف ایران حیدرآباد کے علاوہ اترپردیش، علی پور، آندھرا پردیش اور حیدرآباد کے ممتاز علماء کرام اور معزز نوابین کرام موجود تھے۔