نیشنل

مشہوراداکارہ تبسم کا انتقال

ممبئی: مشہور و معروف ٹیلی ویژن اداکارہ تبسم جو اپنے منفرد انداز کی وجہہ سے شائقین کےدلوں پربرسہا برس تک چھائی رہیں کا انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 78 برس تھی۔ جمعہ کی رات اداکارہ کا انتقال ہوا اور ممبئی میں ان کی تدفین انجام دی گئیں۔ تبسم کوقلب پرحملہ کے بعد ممبئی کے ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا جہاں انھوں نے آخری سانس لی۔ اداکارہ کی خواہش تھی کہ ان کی تدفین تک انتقال کی خبرکسی کو بھی نہ دی جائے اوران کے ارکان خاندان نے اس بات پرعمل کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button