جرائم و حادثات

راجستھان کی مندرمیں بھگدڑ 3 خواتین ہلاک متعدد زخمی

نئی دہلی: ریاست راجستھان کی ایک مندرمیں بھگدڑ کے نتیجہ میں تین خواتین بھکتوں کی موت ہوگئی۔ ضلع سیکر میں واقع کھاٹو شیام مندر میں صبح 5 بجے دروازے کھولتے ہی ہجوم امڈ پڑا اوردھکم پیل کی وجہہ سے افراتفری مچ گئی اورتین خواتین کی جان چلی گئی۔ ان کے علاوہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بھگدڑ میں زخمی ہونے والوں کو قریبی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ اس مندر میں پوجا کرنے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ پہنچتے ہیں اوریہاں میلہ لگا ہوا تھا کہ یہ حادثہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button