اسپشل اسٹوری

ہندوستان کی وہ ریاست جہاں 15 اگست کو یوم آزادی نہیں منایا جاتا

نئی دہلی: ملک بھرمیں آزادی کی 75ویں سالگرہ منائی جارہی ہے پورا ملک جشن کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہر گھر ترنگا مہم سے لے کر سوشل میڈیا پر بھی آزادی کا جشن منایا جا رہا ہے لیکن ملک میں ایک ایسی ریاست ہے جہاں 15 اگست کو یوم آزادی نہیں منایا جاتا۔ درحقیقت گوا آزاد ہندوستان کی واحد ریاست ہے جہاں 15 اگست کو یوم آزادی نہیں منایا جاتا،آئیے جانتے ہیں کہ گوا میں 15 اگست کو یوم آزادی کیوں نہیں کیوں نہیں منایا جاتا؟

15 اگست 1947 کو ہندوستان برطانوی حکمرانوں سے مکمل طور پر آزاد ہوا لیکن گوا وہ ریاست تھی جس پر ہندوستان کی آزادی کے بعد بھی پرتگالیوں کی حکومت تھی۔ اس لیے گوا میں 15 اگست کو یوم آزادی نہیں منایا جاتا۔ گوا پر تقریباً 450 سال تک پرتگالیوں کی حکومت رہی اور ہندوستان کی آزادی کے بعد گوا 14 سال کے بعد یعنی 19 ڈسمبر 1961 میں پرتگالیوں سے آزاد ہوا۔ سال 1510 میں الفانسو ڈی البوکرک کی قیادت میں پرتگالیوں نے گوا پر حملہ کیا تھا تب سے گوا پرتگالیوں کے قبضے میں آگیا۔

حکومت ہند نے بھی کئی بار گوا کو پرتگالیوں سے آزاد کرانے کی کوشش کی لیکن پرتگالیوں نے گوا چھوڑنے سے انکار کر دیا تھا۔ درحقیقت گوا کو مسالہ کی تجارت کے لیے ایک اہم مقام سمجھا جاتا تھا اور پرتگالیوں نے بھی مسالوں کی تجارت سے کافی منافع حاصل کیا اوربرسہا برس تک گوا پرحکمرانی کی۔

Dawn

متعلقہ خبریں

Back to top button