جرائم و حادثات

حیدرآباد کی خاتون کا ضلع سنگاریڈی میں گینگ ریپ؟

حیدرآباد: حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کا ظہیرآباد کے مضافات میں گینگ ریپ کرنے کے واقعہ کا باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ 24 سالہ خاتون کو آٹو میں لا کرضلع سنگاریڈی، ظہیرآباد کے مضافات میں واقع ایک موضع میں یہ حرکت کی گئی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق کوکٹ پلی سے تعلق رکھنے والی خاتون کو بعض افراد اپنے ساتھ لے آئے اورانھوں نے کل رات اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی، بعد ازاں ملزمین اسے چھوڑکر فرارہوگئے۔ آج صبح مقامی افراد نے خاتون کو نیم بے ہوشی کی حالت میں پڑا دیکھ کرپولیس کواطلاع دی۔ متاثرہ کو سنگاریڈی سکھی سنٹرمنتقل کردیا گیا ہے اورپولیس اس معاملہ کی باریک بینی سے تحقیقات کررہی ہے۔ پولیس عہدیداراس معاملہ میں کسی بھی طرح کا بیان دینے سے گریز کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button