اسپشل اسٹوری

فلمی انداز میں طلاق شدہ معشوقہ نے رکوادی عاشق کی شادی

حیدرآباد:فلمی انداز میں ایک معشوقہ نے اپنے عاشق کی شادی رکوا دی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ ضلع منچریال میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق حضورآباد سے تعلق رکھنے والی طلاق شدہ خاتون روینہ کی چند سال قبل راما کرشنا پورکے راجو سے ہوئی تھی۔ ان دونوں میں محبت ہوگئی۔ اس دوران آج راجو کی شادی کسی دوسری لڑکی سے ہورہی تھی قریب تھا کہ دلہا دلہن کو منگل سوترپہناتا روینہ فلمی انداز میں وہاں پہنچ گئی اوراس نے اپنا پورا معاملہ مہمانوں کو سنایا اورشادی رکوا دی۔ دلہا دلہن کے رشتہ داروں نے روینہ کو سمجھانے کی کوشش کی تاہم وہ نہیں مانی اورسیدھے پولیس اسٹیشن پہنچ گئی۔ اچانک معشوقہ کی فلمی انداز میں انٹری اورشادی رک جانے پرراجو حیرت زدہ رہ گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button