اسپشل اسٹوری

2035 تک دنیا کی نصف سے زیادہ آبادی موٹاپہ کا شکار ہو جائے گی: رپورٹ

نئی دہلی: ورلڈ اوبیسٹی فیڈریشن نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر مناسب اقدامات نہ کیے گئے تو 2035 تک دنیا کی نصف سے زیادہ آبادی موٹاپے اور زیادہ وزن کا شکار ہو جائے گی۔ اس کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 400 کروڑ سے زائد افراد اس مسئلہ (Obesity) سے متاثر ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ افریقہ اور ایشیا کے کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں موٹاپے کے معاملات میں بہت زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا۔ ایک اندازے کے مطابق یہ مسئلہ خاص طور پر بچوں میں زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق نوعمری میں موٹاپے کی شرح 2020 کے مقابلے 2035 تک دوگنی ہو جائے گی۔ یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ رپورٹ باڈی ماس انڈیکس (BMI) کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضرورت سے زیادہ پروسیس شدہ خوراک، جسمانی سرگرمیوں میں کمی بھی اس کیلئے ذمہ دارہیں۔ فیڈریشن کے صدر پروفیسر لوئس باؤر نے کہا کہ دنیا کے ممالک کو اب بیدار ہو کر مناسب اقدامات کرنے چاہئیں ورنہ مستقبل میں انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button