انٹرٹینمنٹ

اور جب کرکٹر محمد سراج نے اسٹیڈیم میں شائقین کا دل جیت لیا _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 3 مارچ ( اردولیکس ڈیسک) آسٹریلیا نے اندور میں منعقدہ بارڈر-گواسکر ٹرافی کا  تیسرا ٹیسٹ جیت لیا۔ بھارت نے 9 وکٹوں سے ہار کر سیریز میں اپنی برتری کو 2-1 سے کم کر دیا۔ آسٹریلوی ٹیم نے بھارت کی طرف سے دیئے گئے 76 رنز کے مختصر ہدف کو صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اگرچہ اس میچ میں ہندوستان کی شکست اور شائقین کو مایوسی ہوئی لیکن گیند باز محمد سراج نے شائقین کے دل جیت لیے۔ لیکن انھوں نے شائقین کے دل کھیل سے نہیں جیتے بلکہ دوسرےطریقے سے ، جانئے وہ کیسے..؟

 

محمد سراج باؤنڈری لائن کے قریب فیلڈنگ کر رہے تھے جبکہ آسٹریلیا دوسری اننگز کھیل رہا تھا ۔ اس وقت ان کے پیچھے گیلری میں موجود شائقین داد دے رہے تھے۔ ایک موقع پر محمد سراج کے ایک چاہنے والے نے ان سے ڈرنکس مانگی تو سراج نے اپنے انرجی ڈرنکس کی بوتل مداح کو دے دی۔ اس واقعے کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button