تلنگانہ

بریکنگ نیوز _ بی آر ایس پارٹی کی رکن اسمبلی نندیتا سڑک حادثے میں ہلاک

حیدرآباد _ 23 فروری ( اردولیکس) سکندرآباد کنٹونمنٹ اسمبلی حلقہ کی بی آر ایس ایم ایل اے لسیہ نندیتا سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئیں ۔ ایم ایل اے کی  کار حیدرآباد کے آوٹر رنگ روڈ  پر سڑک حادثے میں موقع پر ہی موت ہوگئی۔ وہ جس کار میں سفر کر رہی تھی پٹن چیرو کے قریب  پر کنٹرول کھو بیٹھی اور ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ کار کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ڈرائیور کو ہسپتال لے جایا گیا۔

سکندرآباد کنٹونمنٹ کے ایم ایل اے سائی انا کی موت کے بعد ان کی بیٹی لاسیہ نندیتا کو بی آر ایس سربراہ نے کے سی آر نے  کنٹونمنٹ سے امیدوار بنایا تھا اور  وہ کانگریس امیدوار کے خلاف زبردست کامیابی حاصل کی تھی ۔

بی آر ایس پارٹی کے صدر و سابق چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے نندیتا کی سڑک حادثہ میں اچانک موت پر اپنے گہرے رنج و ملال کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button