جرائم و حادثات

موت سے بال بال بچا نوجوان – حیدرآباد کے مادھا پور کیبل برج پر پلسر بائیک جل کر خاکستر

حیدرآباد: حیدرآباد کے مادھا پور کے کیبل برج پر اس وقت سنسنی پھیل گئی جب چلتی ہوئی ایک دو پہیہ والی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ مقامی افراد کے مطابق، جتن نامی نوجوان روڈ نمبر 45 کی سمت سے آئی کیا  کی جانب اپنی پلسر بائیک پر جا رہے تھے۔ جیسے ہی وہ کیبل برج پر پہنچے، بائیک میں یکایک آگ لگ گئی۔

 

آگ بھڑکتے ہی جتن نے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بائیک کو فوراً سڑک کے کنارے روک دیا، جس کے نتیجے میں ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ تاہم، آگ کی شدت کے باعث بائیک مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی۔

 

اس واقعہ کے باعث وہاں سے گزرنے والے دیگر گاڑی سوار خوف و ہراس کا شکار ہو گئے اور کچھ دیر کے لیے ٹریفک بھی متاثر رہی۔ خوش قسمتی سے اس حادثہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button