جرائم و حادثات

پب میں قابل اعتراض ڈانس۔ پولیس کا چھاپہ 160 نوجوان لڑکے اور لڑکیاں پکڑی گئیں۔ ویڈیو وائرل

حیدرآباد۔ شہر کے علاقہ بنجارہ ہلز میں آفٹرنائن کلب پرپولیس نے چھاپہ مارا اور وہاں سے 160 نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو پکڑ لیا گیا۔ کلب کے آرگنائزرس دوسری ریاستوں سے نوجوان لڑکیوں کو کلب میں لایا کرتے تھے۔

 

معلوم ہوا ہے کہ آرگنائزرس گاہکوں کو راغب کرنے کیلئے نوجوان لڑکیوں کے ذریعہ مخرب اخلاق ڈانس کرواتے۔یہ کلب قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چلایا جارہا تھا۔ ویسٹ زون ٹاسک فورس ٹیم نے کل رات باوثوق ذرائع کی اطلاع پر دھاوا کیا اور 160 نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو پکڑ لیا۔ یہ کلب انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے

 

باوجود رات دیر گئے تک کھلا رکھا جارہا تھا۔ پکڑے جانے والوں کو مزید کارروائی کیلئے بنجارہ ہلز پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button