اسپشل اسٹوری

اور جب راہول گاندھی کی گال پر غدر نے بوسہ لیا ۔۔۔۔۔۔

حیدرآباد _ 2 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے کھمم میں اتوار کو کانگریس کی جانب سے منعقدہ جلسہ عام میں شرکت کرنے والے  راہول گاندھی اس وقت کچھ لمحے کے لئے پریشان ہو گئے جب انقلابی شاعر غدر نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو نہ صرف گلے لگا لیا بلکہ ان کی گال پر بوسہ بھی لیا۔ جس پر تلنگانہ پی سی سی کے صدر ریونت ریڈی جو راہول گاندھی سے غدر کا تعارف کروارہے تھے وہ بھی کچھ دیر کے لئے پریشان ہو گئے۔

 

بتایا گیا ہے کہ کانگریس کے جلسہ عام میں غدر نے بھی شرکت کی ایک موقع پر ریونت ریڈی، راہول گاندھی کو غدر کا تعارف کروارہے تھے عین اسی وقت غدر نے راہول گاندھی سے بغلگیر ہوگئے اور انھیں بوسہ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button