تلنگانہ

کانگریس رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی کے استعفی کو اسپیکر نے منظور کرلیا

حیدرآباد _8 اگست( اردولیکس) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر پی سرینواس ریڈی نے  کانگریس رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی کے استعفی کو منظور کرلیا ۔

راجگوپال ریڈی نے کہا کہ انہوں نے منوگوڈو حلقہ کی ترقی کے لیے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ راجگوپال ریڈی نے آج ایم ایل اے کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ استعفیٰ کا مکتوب اسپیکر فارمیٹ میں دیا گیا۔جس پر  اسپیکر نے راجگوپال کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ استعفیٰ دینے سے قبل کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی نے گن پارک  پر تلنگانہ کے شہیدوں کو  خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کی۔ "کے سی آر تلنگانہ کے غداروں میں گھرے ہوئے ہیں۔  کے سی آر نے اپنے کسی بھی وعدے پر عمل نہیں کیا ہے۔ کیا ای دیاکرراو ، پی اجے کمار ، گنگولا کملا کر تلنگانہ کے لئے لڑے تھے؟

انھوں نے کہا کہ منوگوڈو کے عوام جیت کا فیصلہ کریںگے. ریاست کے کئی حلقوں میں  مسائل ہیں۔ راجگوپال ریڈی نے کہا کہ حلقہ میں ساڑھے تین سال سے فنڈس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے  ترقی ٹھپ ہوگئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button