تلنگانہ

حیدرآباد کے تاریخی آثار کو نئی زندگی – پرانا شہر کی8 کمانوں کی بحالی کے لیے 11.86 کروڑ روپے جاری

تلنگانہ حکومت نے حیدراباد کے پرانے شہر کی 8تاریخی کمانوں (آرچس) کی بحالی اور مرمت کے لیے 11.86 کروڑ روپے جاری کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ان کاموں کو قلی قطب شاہ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی نگرانی میں انجام دیا جائے گا

 

۔منصوبے کے تحت رانی گنج کمان، شیخ فیض کمان، چھتہ بازار کمان، دیوان دیوڑھی کمان 1 اور دیوان دیوڑھی کمان 2، دبیرپورہ کمان، حسینی عالم کمان، حشمت گنج کمان سمیت مجموعی طور پر آٹھ تاریخی کمانوں کی بحالی کی جائے گی۔ اس منصوبے کے اخراجات ایچ ایم ڈی اے کے فنڈس سے پورے کیے جائیں گے

 

۔حکومت نے منصوبے کے لیے کنسلٹنسی کے انتخاب اور ٹینڈرس طلب کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ حکام کے مطابق برسات کے موسم میں خستہ حال ہونے والی ان تاریخی ورثہ عمارتوں کی ساخت کے مضبوطی کو یقینی بنانے کے لیے جامع مرمتی کام انجام دیے جائیں گے تاکہ ان کی تاریخی اہمیت محفوظ رکھی جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button