تلنگانہ

ایم پی جے تلنگانہ کی کوششوں سے ایک مسلم قیدی کی رہائی – عادل آباد کے 4 نوجوانوں کی بھی رہائی کی کوشش

مومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس (MPJ) تلنگانہ کی کوششوں اور تعاون سے ایک مسلم قیدی کی محبوب نگر جیل سے رہائی عمل میں آئی جو ایک سڑک حادثہ میں ماخوذ تھا۔سید یوسف آفس سیکریٹری ایم پی جے تلنگانہ کے بموجب ایم پی جے تلنگانہ کی جانب سے مذکورہ قیدی کے لئے ضمانت کی رقم کا انتظام کیا گیا۔ انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے مزید دو قیدیوں کی رہائی کے لئے وکلاء کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں

 

جنہیں معمولی چوری کے الزامات کا سامنا ہے اور اہل خانہ کے پاس نہ تو وکیل کی فیس اور نہ ہی ضمانت کی رقم ادا کرنے کی سکت و استطاعت ہے۔ ایم پی جے ریاست کے مختلف ضلعی جیلوں میں قید بے گناہ افراد کی رہائی کے لئے کوشاں ہے

 

۔ عادل آباد کے چار نوجوان جن پر ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے ان کے سلسلہ میں بھی کوششیں جاری ہیں۔ایم پی جے،تلنگانہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستحق اور ضرورت مند قیدیوں کو قانونی انصاف کی فراہمی کے لیے اپنی خدمات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button