تلنگانہ

تلنگانہ کے ان سروس ٹیچرس کے لئے اہم اطلاع ، خصوصی TET-2 کا نوٹیفکیشن جاری

تلنگانہ کے ان سروس ٹیچرس کے لئے حکومت نے خوشخبری دی ہے۔ اساتذہ کے لیے منعقد ہونے والے خصوصی TET-2 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ آن لائن درخواستیں 7 اکتوبر سے 16 اکتوبر 2026 تک وصول کی جائیں گی، جبکہ امتحانات 16 نومبر سے 21 نومبر 2026 تک کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ (CBT) کے طریقہ کار سے منعقد کئے جائیں گے۔

 

اسکول ایجوکیشن ڈائریکٹر اور TG TET کے چیئرمین ڈاکٹر نوین نکولس نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے امیدواروں کو مکمل تفصیلات کے لئے تلنگانہ اسکول ایجوکیشن کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کا مشورہ دیا۔

 

اہم تاریخیں:

نوٹیفکیشن جاری ہونے کی تاریخ: 1 اکتوبر 2026

انفارمیشن بلیٹن دستیاب ہوگا: 7 اکتوبر 2026 سے

آن لائن درخواست اور فیس کی ادائیگی کا آغاز: 7 اکتوبر 2026

آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ: 16 اکتوبر 2026

امتحانات: 16 نومبر سے 21 نومبر 2026 تک

امتحانات کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ (CBT) کے طریقہ کار سے منعقد کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button