تلنگانہ

نظام دورحکومت کے نایاب چاندی کے سکے ضلع کریم نگرمیں برآمد۔ ویڈیو دیکھیں

کریم نگر:ریاست تلنگانہ کے ضلع کریم نگرمیں حضور نظام کے دور کے چاندی کے سکہ برآمد ہوئے۔ قومی دیہی روزگار ضمانت اسکیم کے تحت کارم کرنے والے مزدوروں کو تما پور منڈل کے گولا پلی میں چاندی کے سکے نظرآئے۔ گاؤں کے مضافات میں مزدوروں کو ایک چھوٹا سا مٹی کا برتن ملا جس میں 27 چاندی کے سکے تھے۔ وہاں موجود مزدوروں نے سکے آپس میں تقسیم کرلئے تھے۔ اس کی اطلاع ملتے ہی تحصیلدار کنکیا نے دیگر افسران کے ساتھ گاؤں کا دورہ کیا اور جانچ کی، چند سکے برآمد ہونے کے بعد حکام نے مزدوروں سے کہا کہ وہ باقی سکے حکومت کے حوالے کر دیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہ سکے 1869 سے 1911 تک زیر گردش تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button