جنرل نیوز

تلنگانہ میناریٹی فینانس کارپوریشن کے چیئرمین امتیاز اسحاق سے مسلم مسائل پر مولانا مفتی سید مظہر قاسمی کی بات چیت

کورٹلہ 24 /مارچ (نیوز) جناب واثق الرحمن کی رہائش گاہ محلہ حاجی پورہ میں معززین شہرکورٹلہ کی نشست منعقد ہوئی اس موقع پر میناریٹی مالیاتی کارپوریشن چیرمین امتیاز اسحاق‘جناب کلواکنٹلہ ودیا ساگر راو رکن اسمبلی کورٹلہ‘مولانا سید مظہر قاسمی صدر جمعیت العلماء ضلع جگتیال‘انم انیل صدر بی آریس پارٹی کورٹلہ ٹاون‘ڈاکٹر وائی انوپ راو سینئر بی آریس ریاستی قائد‘جی پوان نائب صدر نشین مجلس بلدیہ کورٹلہ‘کونسلرس مجلس بلدیہ کورٹلہ مظفر احمد سجو‘بابا بھائی‘عبدالرحیم‘محمد رفیع‘کے علاوہ نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی

 

۔اس موقع پر مولانا مفتی سید مظہر قاسمی نے کورٹلہ کے مسلمانوں کے مسائل سے میناریٹی مالیاتی کارپوریشن چیرمین امتیاز اسحاق کو واقف کروایا۔ چیرمین امتیاز اسحاق نے مسائل کے بغور سماعت کی اور مسائل کی یکسوئی کے حل کیلئے اپنی جانب سے ہر ممکنہ کوشش کرنے کا تیقن دیا۔بعد ازاں جناب عتیق الرحمن اورواثق الرحمن کی جانب سے چیرمین امتیاز اسحاق‘رکن اسمبلی کورٹلہ ودیا ساگر راو‘اور دیگر مہمانوں کا خیر مقدم کیا گیا اور شالپوشی کرتے ہوئے اُنہیں تہنیت پیش کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button