تلنگانہ

چیف منسٹر ریونت ریڈی کے ہاتھوں اندراماں ھاوزنگ اسکیم کا موبائل ایپ جاری

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ غریبوں کو عزت نفس کے ساتھ زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرنا ان کی حکومت کا مقصد ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا اور دیگر وزراء کے ساتھ انہوں نے "اندیرامّا ہاؤزنگ اسکیم” کا موبائل ایپ کا افتتاح کیا۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اندرا گاندھی نے کئی دہائیوں قبل غریبوں کے لئے مکانات اور زمین تقسیم کیے تھے

 

ریونت ریڈی نے کہا کہ ملک میں کوئی ایسا گاؤں ہوسکتا ہے جہاں مندر نہ ہو، لیکن کوئی ایسا گاؤں نہیں ہوگا جہاں اندیرامّا کالونی نہ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اسکیم جو ابتدائی طور پر 10,000 روپے کے ساتھ شروع کی گئی تھی،

 

اب 5 لاکھ روپے تک پہنچ چکی ہے۔ حکومت ہر غریب کو گھر کی تعمیر کے لیے 5 لاکھ روپے مالی مدد فراہم کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ صرف مستحق افراد کو ہی یہ مکانات دیے جائیں گے۔

 

پہلے مرحلے میں 4.5 لاکھ مکانات کی تعمیر کے لیے انتظامی منظوری دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button