تلنگانہ
سنجے جاجو تلنگانہ کے نئے چیف سکریٹری مقرر

حیدرآباد: تلنگانہ کیڈر کے سینئر آئی اے ایس افسر سنجے جاجو کو ریاست کا نیا چیف سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت نے جمعہ کو اس سلسلے میں احکامات جاری کیے۔
سنجے جاجو اس وقت مرکزی خدمات میں تعینات تھے۔ مرکزی حکومت نے تین روز قبل ہی تلنگانہ حکومت کی درخواست پر انہیں مرکزی خدمات سے سبکدوش کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
موجودہ چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ کی مدتِ ملازمت رواں ماہ کے اختتام پر مکمل ہو رہی ہے، جس کے پیش نظر سنجے جاجو کی تقرری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔




