جنرل نیوز
المیزان کے قافلہ کی ادائیگی عمرہ کے بعد واپسی ۔ مزید قافلوں کی عنقریب روانگی

حیدرآباد۔ المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس حج و عمرہ گروپ مانصاحب ٹینک حیدرآباد کے قافلہ کی ادائیگی عمرہ کے بعد شمس آباد ایئر پورٹ پر الحاج حافظ محمد فیاض علی مینیجنگ ڈائریکٹر کی قیادت میں واپسی ہوئی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں تمام مقدس مقامات کی زیارت کروائی گئی ۔اگلے قافلے 9 اور 11 ستمبر کو روانہ ہونے والے ہیں اور اکٹوبر میں 13 اور 30 کو دو قافلے روانہ ہونگے اور 11 اور 25 ڈسمبر میں دو قافلے روانہ ہونگے.