جرائم و حادثات

کریم نگر سے حیدراباد جانے والی آر ٹی سی بس اور لاری میں تصادم، 10 مسافر زخمی

کریم نگر:  کریم نگر ضلع کے تِمّاپور منڈل مرکز میں چہارشنبہ کے روز آر ٹی اے دفتر کے سامنے واقع راجیو راہداری پر ایک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں سڑک عبور کر رہی ایک لاری کو حیدرآباد جانے والی آر ٹی سی بس نے ٹکر مار دی۔

 

مقامی افراد کے مطابق لاری آر ٹی اے دفتر کی جانب جا رہی تھی، اسی دوران کریم نگر سے حیدرآباد جانے والی آر ٹی سی بس اس سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں بس میں سوار کم از کم 10 مسافر زخمی ہوگئے۔

 

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو علاج کے لئے کریم نگر کے اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے ٹریفک کو بحال کرتے ہوئے گاڑیوں کی آمدورفت کو معمول پر لایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button