جرائم و حادثات

امتحانات میں فیل ہوجانے کا خوف۔حیدرآباد میں انٹر کی طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد: انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں فیل ہونے کے امکانی خوف سے حیدرآباد میں ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔ مادھا پور کی پولیس نے بتایا کہ دیویہ نامی 17 سالہ لڑکی جو کہ سائی نگر، مادھا پور میں رہا کرتی تھی، انٹر میڈیٹ میں زیرِ تعلیم تھی۔ خاندانی مسائل کی وجہ سے وہ تعلیم پر توجہ دینے سے قاصر تھی، اسے اس بات کا خوف تھا کہ وہ امتحانات میں ناکام ہوجائے گی، اسی خوف میں کل اس نے پھانسی لے لی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button