جرائم و حادثات

نظام آباد میں افسوسناک واقعہ، 2 بچوں کو پھوپھی کے گھر چھوڑ کر میاں بیوی نے خودکشی کرلی

نظام آباد ۔ نظام آباد کے وینائک نگر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مالی مشکلات سے پریشان میاں بیوی نے اپنے دو بچوں کو پھوپھی کے گھر چھوڑنے کے بعد خودکشی کرلی۔ مقامی طور پر رہنے والے نریش اور میگھنا کے دو بچے آیونش اور متھن ہیں۔

 

بتایا گیا ہے کہ نریش اور میگھنا گزشتہ کچھ عرصے سے شدید مالی مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔ حالات سے پریشان ہوکر دونوں نے خودکشی کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے پہلے اپنے دونوں بچوں کو پھوپھی کے گھر چھوڑا اور پھر گھر واپس آکر انتہائی قدم اٹھایا۔

 

نریش نے مبینہ طور پر پھانسی لگا کر خودکشی کی، جبکہ اس کی بیوی میگھنا نے زہر پی کر اپنی جان دے دی۔ والدین کے اس انتہائی قدم سے دونوں بچے بے سہارا ہوگئے۔

 

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور میاں بیوی کی خودکشی کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button