قبر سے نومولود بچے کی نعش غائب۔ حیدرآباد میں سنسنی خیز واقعہ
حیدرآباد ۔ شہر کے علاقہ پنجہ گٹہ کے شمشان گھاٹ سے ایک نومولود بچہ کی نعش غائب ہوگئی۔چارمینار کے گھانسی بازار علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے تقریباً چھ ماہ قبل جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا۔
دونوں بچے بیمار تھے اور ان کا علاج بنجارہ ہلز کے ایک کارپوریٹ ہاسپٹل میں کیا جارہا تھا کہ ان میں سے ایک نومولود کی ہفتہ کے روز موت ہوگئی۔خاندان کے افراد نے اتوار کے روز اس بچے کی نعش کو بنجارہ ہلز روڈ نمبر 3 پر واقع پنجہ گٹہ شمشان گھاٹ میں دفن کر دیا۔
اتوار کی رات دوسرا نومولود بھی فوت ہوگیا۔ خاندان کے افراد پہلے بچے کی قبر پر رسومات ادا کرنے اور دوسرے بچے کی نعش دفن کرنے کے لیے پیر کی دوپہر پنجہ گٹہ شمشان گھاٹ پہنچے۔وہاں پہنچنے پر انہوں نے دیکھا کہ اتوار کے دن پہلے بچے کی نعش جہاں دفن کی گئی تھی
وہاں قبر کھودی ہوئی تھی اور بچے کی نعش بھی غائب تھی جس پر یہ خاندان سکتہ میں آگیا ۔متاثرہ خاندان کی شکایت پر بنجارہ ہلز پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



