جرائم و حادثات

ٹرین کی زد میں آ کر ماں 2 سالہ بیٹا ہلاک ۔ حیدرآباد میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد: شہر کے کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن کے حدود میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ٹرین کی زد میں آکر ایک خاتون اور اس کے دو سالہ بیٹے کی موت ہوگئی۔

 

ریلوے انسپکٹر ایلیا کے مطابق ورنگل ضلع کے دھرم ساگر منڈل کے پیڈا پیا پنڈیال گاؤں سے تعلق رکھنے والا ہریش روزگار کی تلاش میں اپنی بیوی انوشا (23) اور دو سالہ بیٹے تریناتھ (2) کے ساتھ حیدرآباد منتقل ہوا۔ وہ شہر کے مضافاتی علاقے شمس آباد میں مقیم تھے اور مزدوری کرکے اپنا گزر بسر کر رہے تھے۔

 

میاں بیوی ریلوے کنٹریکٹر کے تحت مزدوروں کی حیثیت سے ریلوے پٹریوں کے کنارے موجود جھاڑیوں اور درختوں کو صاف کرنے کا کام کرتے تھے۔منگل کی صبح انوشا اپنے کمسن بیٹے کے ساتھ بدویل اور شیورام پلی ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان تقریباً 15 دیگر مزدوروں کے ساتھ جھاڑیوں کی صفائی کا کام کر رہی تھی۔

 

اسی دوران دو سالہ ترناتھ کھیلتے ہوئے ریلوے پٹری پر چلا گیا۔اپنے بیٹے کو پٹری سے واپس لانے کے لیے انوشا بھی اس کے پیچھے چلی گئی۔ اس مقام پر ریلوے پٹری میں ایک خطرناک موڑ ہونے کی وجہ سے ٹرین کے قریب آنے تک ماں اور بیٹے کو ٹرین نظر نہیں آسکی۔

 

اسی دوران دہلی حضرت نظام الدین سے بنگلورو یشونت پور جانے والی کرناٹک سمپرک کرانتی ایکسپریس نے دونوں کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں انوشا اور اس کا دو سالہ بیٹا ترناتھ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

 

ہریش کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button