جرائم و حادثات

اسٹنٹ کا انجام ،کار ہوا میں اچھل کر گر پڑی: ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: پنجاب کے نواں شہر پھگواڑہ قومی شاہراہ پر سوئفٹ کار سڑک پر اسٹنٹ کرتے ہوئے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار سوار کس طرح سے اسٹنٹ کررہا تھا کہ اچانک گاڑی بے قابو ہو کر ڈیواییڈر سے ٹکرا کر ہوا میں اچھل کر الٹ گئی ۔ اس کار کے پیچھے سے گزرنے والی کار میں سوار افراد نے اس کا ویڈیو بنایا۔

اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کار چلانے والے شخص اس حادثہ میں کرشماتی طور پر محفوظ رہ گیا اس کا کہنا ہے کہ وہ امرتسر کا رہنے والا ہے اور حادثہ کار کا ٹائر پنکچر ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین تبصرہ کر رہے ہیں کہ ‘اگر آپ سڑکوں پر اسٹنٹ کریں گے تو ایسے ہی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا’

اگر سڑکیں اچھی ہوں تو لوگ لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہیں اور حادثات کا شکار بنتے ہیں انہیں سخت سزا ملنی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button