تلنگانہ

تلنگانہ ایس آئی آر – تحقیق کے بغیر نام حذف نہیں کیا جائے گا

حیدرآباد : تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر سدرشن ریڈی نے واضح کیا ہے کہ مسودہ ووٹر لسٹ میں شامل کسی بھی نام کو براہِ راست حذف نہیں کیا جائے گا۔ نوٹس جاری کرنے، تحقیقات کرنے اور متعلقہ شخص کو اپنا موقف پیش کرنے کا مناسب موقع دینے کے بعد ہی نام حذف کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ ہر معاملے میں ای آر او/اے ای آر او کو وجوہات درج کرتے ہوئے ’اسپیکنگ آرڈر‘ جاری کرنا ہوگا۔ اگر کوئی شخص ای آر او کے فیصلے سے مطمئن نہ ہو تو عوامی نمائندگی ایکٹ 1950 کی دفعہ 24(اے) اور رجسٹریشن آف الیکٹرز رولز 1960 کے ضابطہ 27 کے تحت 15 دن کے اندر ضلع مجسٹریٹ/ڈی ای او کے پاس پہلی اپیل دائر کرسکتا ہے۔

 

اگر وہ اس فیصلے سے بھی مطمئن نہ ہو تو ڈی ای او کے حکم کی تاریخ سے 30 دن کے اندر عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعہ 24(بی) اور ضابطہ 27 کے تحت چیف الیکٹورل آفیسر کے پاس دوسری اپیل دائر کرنے کا موقع ہوگا۔

 

چیف الیکٹورل آفیسر نے کہا کہ ’ایس آئی آر‘ کے عمل کو شفاف اور جامع انداز میں انجام دینے کے لیے عہدیدار پابند عہد ہیں، تاکہ کوئی بھی اہل شہری ووٹر لسٹ سے خارج نہ ہو اور کوئی نااہل شخص فہرست میں شامل نہ کیا جائے۔

Oplus_131072

متعلقہ خبریں

Back to top button