جرائم و حادثات
کاماریڈی میں سڑک حادثہ،دو کاروں کے درمیان اسکوٹی پھنسنے سے کمسن کی موت،ایک شدید زخمی، شناخت کی کوشش جاری

کاماریڈی میں سڑک حادثہ،دو کاروں کے درمیان اسکوٹی پھنسنے سے کمسن کی موت،ایک شدید زخمی، شناخت کی کوشش جاری
کاماریڈی (سید کوثر علی کی رپورٹ): کاماریڈی شہر میں ہوٹل انٹرنیشنل کے قریب پیش آئے خوفناک سڑک حادثے میں ایک کمسن لڑکا جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔مقامی افراد کے مطابق ڈگری کالج کی جانب سے بس اسٹینڈ کی طرف جارہی دو کاروں کے درمیان اچانک یوٹرن لینے والی الیکٹرک اسکوٹی پھنس گئی۔ حادثے میں ایک کمسن کار کی زد میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں کاماریڈی سرکاری جنرل اسپتال منتقل کیا گیا۔
حادثے کے متاثرین کے موبائل فون خراب ہونے اور دوسرے فون کا لاک نہ کھلنے کے باعث ان کے اہل خانہ سے فوری رابطہ نہیں ہوسکا۔ البتہ فون کے اسکرین پر موجود تصویر دیکھ سکتے ہیں اسپتال ذرائع کے مطابق کمسنوں کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں



