جرائم و حادثات
بیوی سمجھ کر پڑوسن پر قاتلانہ حملہ۔ حیدرآباد میں عجیب و غریب واقعہ

حیدرآباد ۔ بیوی سمجھ کر ایک شخص نے پڑوسن پر قاتلانہ حملہ کر دیا۔ یہ واردات حیدرآباد کے کاٹے دھان علاقے میں پیش آئی۔ پولیس نے بتایا کہ ریاست مہاراشٹرا ناندیڑ سے تعلق رکھنے والا سلیم تین سال قبل اپنی بیوی کے ساتھ شہر منتقل ہو گیا۔
سلیم اور اس کی بیوی منی کے درمیان گزشتہ کچھ دنوں سے جھگڑے ہو رہے تھے ان کے مکان کے پڑوس میں 25 سالہ عابدہ نامی خاتون رہا کرتی ہے جمعہ کی رات سلیم نشہ میں دھت اپنی بیوی کو قتل کرنے کے مقصد سے خنجر لے کر بستی میں آیا اور وہ اپنا گھر سمجھ کر پڑوسن کے مکان میں داخل ہو گیا اور
اپنی بیوی منی سمجھ کر اس نے عابدہ پر خنجر سے حملہ کر دیا حملے میں خاتون شدید طور پر زخمی ہو گئی اسے علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا میلادیو پلی پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر لیا ہے اور سلیم فراری میں بتایا گیا ہے۔