اسپشل اسٹوری

راشن کارڈ میں ایک شخص کا نام لکھ دیا گیا ”کتا”۔ وہ عہدیدار کے سامنے بھونکتے لگا _ ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: مغربی بنگال میں ایک عجیب وغریب معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک شخص نے ایک سرکاری عہدیدارکو سڑک کے درمیان روکا اوراس کے سامنے کتے کی طرح بھونکنے لگا جس پر عہدیدار حیران رہ گیا۔۔ دراصل یہ سارا معاملہ راشن کارڈ میں غلط نام سے شروع ہوا تھا۔ یہاں راشن کارڈ میں دتہ نامی شخص کے ساتھ دتہ کے بجائے کتا لکھ دیا گیا تھا۔ وہ تصحیح کے لیے کئی بار سرکاری دفتر گیا لیکن پھر بھی اصلاح نہیں ہوئی جس پرشریکانت دتہ نامی شخص برہم ہوگیا اوراس نے منفرد طریقہ سے احتجاج کیا۔ اس نے سڑک کے درمیان سرکاری عہدیدار کی گاڑی روک دی اورآفیسرکے سامنے بھونکنے لگا اسے روکنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ نہیں مانا اورمسلسل بھونکتا رہا۔ پہلے تو عہدیداراس معاملہ کو سمجھ نہیں سکے کہ یہ شخص ایسا کیوں کررہا ہے بعد میں جب انھیں حقیقت معلوم ہوئی تو انھوں نے نام کی تصیح کا تیقن دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button