تلنگانہ

فلسطین میں اسرائیلی حملوں کے خلاف آج شام دارالسلام میں کل جماعتی احتجاجی جلسہ عام

حیدر آباد 22 اکتوبر ( اردولیکس) فلسطین میں اسرائیلی حملوں کے خلاف کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے ایک کل جماعتی احتجاجی جلسہ عام آج  23 اکتوبر کو 6 بجے شام دار السلام  میں منعقد ہو گا۔

 

صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی نے بتایا کہ پیر 23 اکتوبر کو نماز مغرب کے فوراً بعد احتجاجی جلسہ عام کا آغاز ہوگا۔ اس جلسہ سے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین، علی تنظیموں کے ذمہ داران، ریاستی اور قومی سطح کے عمائدین،علمائے کرام ، مشائخ عظام اور ذمہ داران قوم وملت خطاب کریں گے

 

۔ 10 بجے سے قبل خصوصی دعا پر جلسہ اختتام کو پہنچے گا۔ اس جلسہ عام میں عمائدین قوم وملت اور شرکاء جلسہ کی تائید سے ایک متفقہ قرارداد بھی منظور کی جائے گی۔ تمام انصاف پسند شہریوں سے احتجاجی جلسہ عام میں جوق در جوق شرکت کر کے مظلوم فلسطینیوں کی تائید وحمایت ظاہر کرنے اور ملی اتحاد کا ثبوت دینے کی خواہش کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button