تلنگانہ

حیدرآباد کے بعد اب کریم نگر میں بھی بنڈی بھاگیرتھ کے لاپتہ ہونے کے پوسٹرس، سیاسی حلقوں میں ہلچل

کریم نگر – حیدراباد کے بعد آب کریم نگر میں بھی مرکزی وزیر بنڈی سنجے کے بیٹے بنڈی بھگیرتھ کے لاپتہ ہونے کے جگہ جگہ پوسٹرس لگ گئے ہیں جس پر ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں پوکسو کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

 

کریم نگر میں وال پوسٹرس نے سیاسی ہلچل مچا دی ہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ بندی سنجے کے فرزند بندی بھاگیرتھ کے لاپتہ ہونے سے متعلق پوسٹرس کریم نگر شہر کے مختلف مقامات میں چسپاں کیے جانے کے بعد یہ معاملہ مقامی سطح پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔

 

پوسٹرس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پوکسو کیس میں تحقیقات کا سامنا کرنے والے بنڈی بھاگیرتھ لاپتہ ہیں اور اگر کسی کو وہ نظر آئیں تو قریبی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی جائے۔

 

کریم نگر بس اسٹانڈ، تلنگانہ چوک، پارک علاقہ، ایس آر آر کالج گیٹ سمیت مختلف مقامات پر یہ پوسٹرس بڑی تعداد میں نمودار ہونے کے بعد شہر میں سنسنی پھیل گئی۔ شہریوں کے درمیان بھی اس معاملے پر کھلے عام گفتگو دیکھی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button